ووٹرز اپنی امانت اہل لوگوں کے سپرد کریں،خواجہ آصف

ووٹرز اپنی امانت اہل لوگوں کے سپرد کریں،خواجہ آصف

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 25جولائی ووٹ کی عزت اور حرمت کا دن ہے۔ اس روز پاکستان کے کروڑوں ووٹرز اپنی امانت اہل لوگوں کے سپرد کریں گے ، مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ 5سالوں کے دوران ڈیلیو ر کیا ہے جس کی مثالیں ملک کے طول وعرض میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ ہم نے اپنے وعدوں کا پاس کیا ہے اور یہ رپورٹ کارڈ لیکر عوام کی خدمت میں حاضر ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کونسل ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین میاں جہانگیر، سمیت دیگر کے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ جولائی 2018ء کے الیکشن میں شہر اقبال کے باسی ایک مرتبہ نواز شریف کی سپاہیوں کو ووٹ کر فتخ یاب کریں گے۔

مزید : صفحہ اول