سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ملزم گرفتار

لاہور(خبرنگار) سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم نے ملتان میں دہشت گردی کی مبینہ منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا اور ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو اطلاع ملی کہ ملتان میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس پر سی ٹی ڈی نے غوث اعظم روڈ (ملتان) کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضہ سے اسلحہ اور ہینڈگرنیڈ سمیت دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردی کی شناخت عون محمد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم ہے۔ سی ٹی ڈی نے ملتان میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

دہشتگرد گرفتار

مزید : صفحہ آخر