الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کے اصولوں سے انحراف افسوسناک ، سعدرفیق

الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کے اصولوں سے انحراف افسوسناک ، سعدرفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوسناک ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو فائدہ پہنچانے کیلئے میرے سابقہ حلقے این اے 125 کے تین ٹکڑے کئے گئے اور اسے حلقہ این اے 131 ، 129اور 132 میں تقسیم کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوسناک ہے۔سعدرفیق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 131 اور این اے 129 سے کاغذات نامزدگی کل جمع کرواؤں گا، حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کیلئے تیار ہوں۔

مزید : صفحہ آخر