پاک فوج کے کیڈٹ نے جرمنی میں بہترین نشانے باز کا مقابلہ جیت لیا

پاک فوج کے کیڈٹ نے جرمنی میں بہترین نشانے باز کا مقابلہ جیت لیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے کیڈٹ نے جرمنی میں شوٹنگ مقابلہ جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ کیڈٹ مہد اعجاز پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے جرمنی میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے کیڈٹ مہد اعجاز نے جرمنی میں شوٹنگ کا مقابلہ جیت لیا۔ جرمنی کے فیڈر ل سکول آف لیگز نے مہد اعجاز کو بہترین شوٹر قرار دیا۔ پاک فوج کے کیڈٹ مہد اعجاز جرمنی میں سلور ٹرافی اورمیڈل پانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر