’’ملک گیر انتخابی مہم چلاؤں گا‘‘جاوید ہاشمی کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

’’ملک گیر انتخابی مہم چلاؤں گا‘‘جاوید ہاشمی کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

ملتان ( مانیٹر نگ ڈیسک)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے بلکہ اب وہ ملک گیر انتخابی مہم چلائیں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی نے انتخابات 2018میں حصہ نہ لینے کااعلان کردیا ہے۔ انہوں نے الیکشن نہ لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اب الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پارٹی جوکام بھی میرے ذمہ لگائے گی وہ کروں گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے بلکہ اب میں ملکی سطح پر انتخابی مہم چلاؤں گا۔

مزید : صفحہ آخر