پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کا تصور کھل کرقوم کے سامنے آگیا،احسن اقبال

پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کا تصور کھل کرقوم کے سامنے آگیا،احسن اقبال

نارووال(این این آئی)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کا تصور کھل کرقوم کے سامنے آچکا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا 172قومی اسمبلی کی نشستوں پرتقریباً 23پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں،باقی تمام امیدوار پیپلز پارٹی،ق لیگ اور مسلم لیگ ن کا ملغوبہ ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو ہرالیکشن میں اپنی وفاداریاں بدلتے ہیں،ان اڑتے ہوئے پرندوں سے وہ کونسا نیا پاکستان ہے جو بنے گا؟تحریک انصاف کے نئے پاکستان کا تصور کھل کرقوم کے سامنے آچکا ہے۔

مزید : صفحہ آخر