نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کو ممکنہ سہولتیں فراہم کریں،قائمقام صدر

نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کو ممکنہ سہولتیں فراہم کریں،قائمقام صدر

اسلام آباد(صباح نیوز)قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ قوائد وضوابط کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں کو آئینی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرتے ہوے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنی چاہیں-انہوں نے تمام اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں نگران حکومتوں اور الیکشن کمیشن کی بھر پور معاونت کی ضرورت پر زور دیا، ایوان بالا اس حوالے سے اپنا آئینی کردار بھر پور طور پر ادا کرے گا، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں جمہوریت مستحکم ہوگی بلکہ جمہوری ادارے قومی ترقی کے عمل میں زیادہ موثر کردار ادا کریں گے۔ اس امر کا اظہارقائمقام صدر نے ایوان صدر میں سرکاری افطار ڈنر میں کیا۔اس موقع پر قائم مقام صدر نے منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ افطار ڈنرمیں نگران وفاقی کابینہ کے ارکان نگران وزرا اعلی اور گورنروں نے شرکت کی۔اس موقع پر عام انتخابات کے انعقاد درپیش چیلنجوں اور انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام صدرنے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے انتخابی عمل کا آغاز خوش آئند ہے۔

مزید : صفحہ آخر