اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بدھ کو ہوگا
نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس (بدھ) 13 جو ن کو ہوگا، غزہ کی سلامتی کیلئے عالمی فورس کے قیام اور اسرائیلی کی مذمتی عرب قرارداد پر رائے شماری ہو گی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت اور دیگر عرب ممالک نے غزہ سے متعلق ایک قرارداد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پیش کی تھی۔ قرارداد کے مسودے میں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی سلامتی کیلئے عالمی فورس کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھالیکن امریکا نے اسے ویٹو کردیا تھا،اب کویت اور عرب ممالک اسی قرارداد کا مسودہ بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے اوراس پر رائے شماری ہوگی۔ قوی امکان ہے کہ ارکان اکثریت رائے یہ قرارداد منظورکرلیں گے۔ اسرائیل نے جمعے کے روز غزہ میں فائرنگ کرکے چار فلسطینیوں کو شہید اور چھ سو کو زخمی کردیا تھا۔
اقوام متحدہ