امپائر کی انگلی کے اشارے سے کوئی اقتدار میں نہیں آئیگا ،مریم اور نگزیب
لاہور (این این آئی)سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے امپائر کی انگلی سے اشارے سے کوئی اقتدار میں نہیں آئیگا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہی ہوگا ،‘تحر یک انصاف کی ہر خواہش دم توڑ رہی ہے کیونکہ (ن) لیگ میں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں ہم سب نواز اور شہبا زشر یف کی قیادت میں متحد ہیں،شہبا زشر یف اور مر یم نواز سمیت (ن) لیگ کی قیادت نے کہاں کہاں سے ا لیکشن میں حصہ لینا ہے حتمی فیصلہ جلد ہوجائیگا ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا (ن) لیگ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان ایک ہی دن کر یگا اور پارٹی متحد ہو کرہی انتخابی میدان میں آئیگا ۔ تحر یک انصاف کا اپنا جو حشر ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہیں جہاں تک (ن) لیگ کا تعلق ہے تو پوری پارٹی متحدہے اور عوامی عدالت کا فیصلہ بھی (ن) لیگ کے حق میں ہی آئیگا ۔عام انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائیگا جمہوریت اور ملک کی مضبوطی کیلئے بروقت شفاف انتخابات ضروری ہیں ۔
مریم اور نگزیب