حج کمپنیوں کے سٹاف کی تربیت کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام آج پشاورمیں ہو گا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2018ء کی کمپنیوں کے سٹاف کی تربیت کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام آج پشاورمیں ہو گا ،وزارت مذہبی امور کی آئی ٹی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل الرحمن کی قیادت میں لاہور سے پشاور پہنچ گئی ،ہوپ کے چےئرمین کے پی کے صدارت کریں گے ،آئی ٹی ورکشاپ میں تمام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو اور آئی ٹی انچارج کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔