ریلوے نے نارووال مسافر ٹرین سروس کاباقاعدہ آغاز کر دیا

ریلوے نے نارووال مسافر ٹرین سروس کاباقاعدہ آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے نارروال مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ، ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کی موجودگی میں ایک عام مسافر سے کرایا گیا۔سروس کا مقصد علاقے کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ ٹرین روزانہ صبح دس بجے لاہور سے روانہ ہوگی اور دوپہر سوا بارہ بجے نارروال اسٹیشن پہنچے گی۔ مسافر ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلوے محمد سفیان سرفراز کی موجودگی میں ایک عام مسافر سے کرایا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلوے محمد سفیان سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین چھ صاف ستھری اور خوبصورت نئی اکانومی کلاس بوگیوں پر مشتمل ہے۔