پاکستان کو بچانے کے لئے قرآن کا نظام لانا ہو گا،پیر عبدالخاق

پاکستان کو بچانے کے لئے قرآن کا نظام لانا ہو گا،پیر عبدالخاق

لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق آف بھرچونڈی شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دشمنوں سے پاکستان بچانے کیلئے پاکستان میں قرآان کا نظام ناگزیر ہے۔قرآن سے ٹکرانے والی سیاست نہیں نحوست ہے۔پاکستان کی خوشحالی کا راز نظام مصطفی ﷺ کے نفاذمیں ہی مضمر ہے ۔رہتی دنیا تک ختم نبوت کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ کی قربانیوں کو یاد رکھاجائے گا۔

قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کا نام ہے۔سید احسان گیلانی کی موجودگی میں گذشتہ روز افطار ڈنر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تلاوت قرآن سے لیکر اقامت قرآن تک قرآن مجید کے تمام حقوق ادا کرنے ہیں قرآن سے حکمرانی کا حق چھننے والی قومیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔قرآن مساجد کی الماریوں میں بند ہونے کیلئے نہیں تمام بیماریوں کو بند کرنے آیا ہے۔

پیر عبدالخالق

مزید : میٹروپولیٹن 4