پی ٹی آئی کا ہر کارکن پارٹی قیادت کے فیصلوں سے متفق ہے،سعدیہ سہیل

پی ٹی آئی کا ہر کارکن پارٹی قیادت کے فیصلوں سے متفق ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے الیکشن کے لئے مضبوط امیدواروں کی فہرست دیکھ کر ہوش اُڑ گئے ہیں اور بے جا تنقید اور پراپیگنڈہ کر کے تحریک انصاف میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی قیادت کے فیصلوں سے متفق ہے کیونکہ ہر کارکن جانتا ہے کہ ہماری قیادت میرٹ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرتی۔ تحریک انصاف کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ملک پر ستر سالوں سے اقتدار کے مزے لینے والوں کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

اسی لئے وہ ہاتھ پاؤں مار کر اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4