مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کر سکتی،حافظ نعمان

مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کر سکتی،حافظ نعمان

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ترقیاقی کاموں کا کوئی سیاسی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی ہم کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کا م کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے سب سے بہترین آپشن مسلم لیگ ہے کیونکہ ہماری جماعت نے ملک سے اندھیرے ،بیروزگاری ،بدامنی کاخاتمہ کیا اور ملک کی تعلیم وترقی میں دن رات ایک کیے رکھا۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہے اور تمام سرویز میں باشعور عوام نے مسلم لیگ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ انتشاری قوتوں کو ملک کی تعمیروترقی اور اندھیروں کا خاتمہ برداشت نہیں ہورہا اور نہ ہی ان کے پاس کو ئی ویژن موجود ہے ،خالی نعروں سے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،باشعور عوام ان کی اصلیت کو پہچان چکے ہیں جو ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچھرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4