سکولوں کوجلد از جلد نان سیلری بجٹ جاری کیا جائے،رشید احمد بھٹی

سکولوں کوجلد از جلد نان سیلری بجٹ جاری کیا جائے،رشید احمد بھٹی

لاہور(خبرنگار )ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی، سکندرحیات سسرانا ، چوہدری سکندر ذوالقرنین ، چوہدری محمد سلیم ،حسن محمود شاہین ،رانامحمد اسلم ،رانا محمد ساجد ، مبشر نذیر ، اختر عباس ، محمد فیاض راجہ ،اشفاق نسیم،ڈاکٹرظہورالحق ، ملک ناصر عباس سمیت دیگر راہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے باون ہزارگورنمنٹ سکولوں کی بُنیادی ضروریات پُورا کرنے کے لیئے مارچ2018 میں نان سیلری بجٹ کی تیسری اور چوتھی اقساط جاری کر تے ہوئے ضلعی چیف ایگزیکٹیو آفیسرزایجوکیشن کو 24۔ اپریل تک یہ فنڈز سکول کونسلز کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر کے تصدیقی سرٹیفیکیٹس مہیا کرنے کا حُکم دیاجو آج تک کسی بھی سکول کوجاری نہیں کیئے گئے جس وجہ سے سکولوں کی بُنیادی ضروریات پُوری کرنا تودرکنار عدم ادائیگی بلز کی وجہ سے سکولوں کے بجلی ،پانی ،فون اورکمپیوٹر لیبارٹریز کے انٹر نیٹ کنکشن کٹ جانے کا خطرہ ہے ۔ہم وزیراعلٰی ،چیف سیکریٹری اورسیکریٹری فنانس پنجاب سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ،ضلعی آکاؤنٹس آفسز سمیت دیگردفاتر میں حائل رکاوٹوں کو دور فرما کر سکولوں کوجلد از جلد نان سیلری بجٹ جاری کیا جائے۔

تاکہ موسم گرما کی چُھٹیوں میں سکولوں کی بُنیادی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ پرائمری ،مڈل،ہائی اورہائرسیکنڈری سکولوں کے ہیڈز سمیت سُپروائزری سٹاف کے چارج الاؤنس میں اضافہ کے لیئے سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے وزیرتعلیم، سیکریٹری فنانس پنجاب کے ذریعے وزیراعلٰی پنجاب کو بھیجی جانے والی سمری نمبر572/28.05,2018 کوجلد منظور کرکے سکولوں کے ہیڈز میں پائی جانے والی پریشانی کو دور کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4