25جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے،ندیم شاکر

25جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے،ندیم شاکر

لاہور( سٹی رپورٹر )تحریک انصا ف اقلیتی ایم پی اے کے امیدوارندیم شاکر نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ آئین وقانون کے مطابق ملک میں25جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے بصو رت دیگر ملک میں انتشار اور سیاسی عدم استحکام بڑھے گا کچھ مفاد پرست قوتیں صورتحال کوخراب کرکے وقتی فوائد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ جمہوری عمل کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس عمل کو سپورٹ کیاجائے۔پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزررہا ہے۔ایک طرف اداروں کے درمیان غیر یقینی کی فضاقائم ہے،نوازشریف معززعدلیہ اورریاستی اداروں کوتنقید کانشانہ بنارہے ہیں تودوسری جانب رہی سہی کسر افواسازفیکٹریوں نے پوری کردی ہے۔عوام میں اس حوالے سے شدید کرب اور اضطراب پایا جاتاہے۔25جو لا ئی کا سور ج تحریک انصا ف کی فتح کا د ن ہو گا

مزید : میٹروپولیٹن 4