18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے (ن) لیگ کی کارکردگی کا پول کھول دیا،تمکین آفتاب
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ق) کی جوائنٹ سیکرٹری مخصوص نشستوں پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے ن لیگ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔10ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔پانچ سال تک ن لیگ نے مہنگی بجلی پیدا کرکے قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا ہے۔شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہاتوں میں 18گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔۔اس کے باوجود لیگی رہنما ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔ان کا مز ید کہنا تھا شہباز شریف دس سالوں میں پنجاب کے عوام کو صاف پانی نہیں فراہم کرس کے تو کہتے ہیں ہم پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ کام کرائے ہیں ۔چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے جال بھیچائے ہیں ان کا موازہ دس سالہ لیگی دور حکومت میں بھی نہیں کیا جاسکتا۔