عام آدمی کے مسائل کا حل صرفتحریک انصا فکے پاس ہے،جاوید انوار

عام آدمی کے مسائل کا حل صرفتحریک انصا فکے پاس ہے،جاوید انوار

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصا ف کے مرکزی رہنماپی پی 156کے نامز د امیدوار میاں افتخارپی پی155کے نامز د امیدوارملک جاو ید انوار اعوان نے کہاہے کہ عام آدمی کے مسائل کا حل صرف تحریک انصا ف کے پاس ہے ،(ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں کئی سکیمیں متعارف کروائیں لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوئی ،(ن) لیگ کی حکومت نے صرف اشرافیہ کو تحفظ پہنچا یا،عام آدمی کے لئے کوئی سکیم متعارف کروائی گئی اور نہ ہی غریب پاکستان کے مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بتائے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بہتری کے لئے کو نسا منصوبہ شروع کیا ہے ۔

نہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے عوام کی زندگی میں بہتر ی لانے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4