عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے،مولانا عزیز الرحمن

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے،مولانا عزیز الرحمن

لاہور(سٹی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ادارۃ الفرقان شادی پورہ بند روڈ لاہور میں عہدیداران وکارکنان کے اعزازمیں افطار پارٹی دی گئیں۔افطار پارٹی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، پیر میاں محمدرضوان نفیس، مولاناقاری علیم الدین شاکر ،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم ،مجلس چارسدہ کے جنرل سیکرٹری بھائی عبدالرحمن ،مولانا عزیزاللہ ، مولانا محمد وقاص ،قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمود ،مولانا سعیدوقار ،قاری محمد سہیل،مولانا محمدعمران سمیت کثیر تعداد میں علماء اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔افطارپارٹیز سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے۔

زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے،تمام مکاتب فکر کے جید علماء کا قرآن وحدیث کی روشنی میں متفقہ فتویٰ ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعلق رکھنا سخت ممنوع اور حرام ہے۔قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اورانکی اصلاح اور ہدایت کاکامیاب ذریعہ ہے۔قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ہر مسلمان کا مذہبی اوردینی فریضہ اوررسول اللہﷺ سے محبت کی نشانی ہے۔مولانا عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان ختم نبوت کام میں تیزی لائیں اور قادیانیوں کی سازشوں سے با خبر رہنے کے لیے مرکز کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط رکھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4