ماہ رمضان میں کہیں پرائس کنٹرول کمیٹی نظر نہیں آئی،مہرین انور

ماہ رمضان میں کہیں پرائس کنٹرول کمیٹی نظر نہیں آئی،مہرین انور

لاہور(سٹی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ عید الفطر میں چند روز باقی ہیں لیکن مہنگائی میں کمی کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان میں کہیں پرائس کنٹرول کمیٹی نظر نہیں آئی ، عوام مہنگے داموں اشیا ضرورت خریدتے رہے ،پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی رہیں لیکن کسی نے اس معاملہ کا نوٹس نہیں لیا ،انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے عوام سخت پریشانی کا شکاررہے ، عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کے لئے کسی سطح پر اقداما ت نہیں کئے گئے ، مہنگائی او رلاقانونیت کی وجہ سے عوام افسردگی کاشکار ہیں۔ ، عید الفطر کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ اور ان کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں

مزید : میٹروپولیٹن 4