اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیا جائے،ہیومن رائٹس موومنٹ

اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیا جائے،ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور(سٹی رپورٹر)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر، ناصرچوہان ایڈووکیٹ ، ممتاز اعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدرنیو یارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ، صدر فیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کے دل اپنے وطن اورہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ریاست انہیں فوری طورپرووٹ کا حق د ے کیونکہ وہ ہمارے اپنے ہیں۔

جس کی محنت ومشقت سے گھر کاچولہاجلتا ہواس کے بغیر اہل خانہ اپنے مستقبل بارے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔برطانیہ سمیت یورپی ملکوں کے ووٹرز نے اوورسیز پاکستانیوں کوکئی بارمنتخب کیا،انہیں اپنے ملک کی اسمبلیوں سے باہررکھنا ایک سازش ہے ۔اوورسیزپاکستانیوں کو تعصب اورحسد کے تحت انتخابی سیاست سے دور رکھنے والے مقامی سیاستدانوں کوان کے مقابل اپناآپ بہت چھوٹالگتا ہے،اگریورپی ملک بہت برے ہیں تو وہاں مقامی سیاستدانوں کے بیش قیمت اثاثوں کاکیا جواز ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4