قصور میں نامعلوم افراد نے محنت کش کی 15 سالہ بیٹی اغواء کرلی
قصور،مصطفی آباد / للیانی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)قصور کے نواح میں دسویں جماعت کی طالبہ کو نامعلوم غنڈے اٹھا کر لے گئے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا بتایا گیا ہے کہ موضع وہیگل میں دسویں جماعت کی طالبہ ٹیوشن پڑھ کر واپس گھر جارہی تھی کہ گاڑی پر سوار ناکہ زن پہلے سے موجود نامعلوم ملزمان نے پندرہ سالہ چیختی چلاتی (س)کو اٹھاکر اپنی گاڑی میں ڈا ل لیا اور اغواء کرکے لے گئے مغویہ کے والد کے مطابق (س) مصطفی آباد کی زینت اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے جایا کرتی تھی اور گزشتہ روز بھی اکیڈمی سے واپس آرہی تھی کہ نامعلوم گاڑ ی میں سوار اوباش ملزمان لڑکی کو اسلحہ کی نوک پر اٹھا کر لے گئے واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقہ میں پھیل گئی واضح رہے کہ قصور میں بچیوں اور بچوں کے اغواء اور ان کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعات پاکستان میں سب سے زیادہ ہورہے ہیں قصور پولیس نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔