ڈیفنس: گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 60 سالہ شخص جاں بحق

ڈیفنس: گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 60 سالہ شخص جاں بحق

لاہور(خبرنگار) ڈیفنس کے علاقہ میں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے پر 60 سالہ شخص جاں بحق، پولیس کسی ایک بھی گاڑی کے ڈرائیور کے ڈرائیور کو گرفتار نہ کر سکی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سی کے علاقہ میں دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث 60 سالہ راہگیر زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی جیب سے نکلنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کا نام محمد رفیق اور پتوکی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

مزید : علاقائی