رشوت نہ دینے پر قیدیوں کی 40چکی میں بندش، 4جولائی بے ہوش
لاہور(خبرنگار) ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور میں رشوت نہ دینے والے قیدیوں کو 40چکی میں بند کر نے کا سلسلہ جاری، 4حوالاتی شدیدگرمی اور روزے میں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل ،جیل انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کر تے ہوئے سٹرک بلاک کر دی ۔شہریوں کو شدید مشکلات کا سا منا ، گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق ساجد ولد اقبال اور قاسم ولد اعجاز کو بھی چند روز قبل 40چکی میں بند کر دیا گیا اور ان کے لواحقین سے ملاقات پر بھی پا بندی لگا دی گئی ۔گز شتہ روز بھی چار قیدی بے ہو ش ہو گئے جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ اطلاع ملنے پر شدید گر می میں قیدیوں کے درجنوں لواحقین نے فیروز پور روڈ بند کر کے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سا منا رہا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان کے مقد س مہینے میں قیدیوں اور حوالاتیوں پر ہو نے والے تشدد کو روکا جا ئے اور اس واقعہ کی انکوائری کی جائے۔ متاثرین نے نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری سے مدد کی اپیل کر تے ہوئے سپر نٹنڈنٹ کیمپ جیل منیر اصغر کے تبا دلے کا مطا لبہ کیا ہے۔