نشتر کا لو نی ،تیز رفتار ٹرک نے محنت کش سا ئیکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا

نشتر کا لو نی ،تیز رفتار ٹرک نے محنت کش سا ئیکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا

لاہور(خبرنگار) نشتر کا لو نی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر محنت کش سا ئیکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر تے ہوئے کارروائی شروع کر دی ۔بتا یا گیا ہے کہ اوکاڑہ کا رہائشی 25سا لہ رستم مقامی فیکٹری میں کام کر تا تھا ۔ وہ گز شتہ روز کا ہنہ روڈسے سائیکل پر جا رہا تھا کہ دو سر ی جانب سے آ نے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی ،اسے طبی امداد کے لئے فوری ہسپتال لے جا یا گیا مگروہ جانبر نہ ہوسکا۔ پو لیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی