باغبانپورہ، کرنٹ لگنے سے مزدورجاں بحق، ٹھیکیدار گرفتار

باغبانپورہ، کرنٹ لگنے سے مزدورجاں بحق، ٹھیکیدار گرفتار

لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں کرنٹ لگنے پر 18سالہ مزدور ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ننکانہ کے علاقہ بچیکی کا رہائشی 18 سالہ رفیق شٹرنگ کا کام کرتا ہے۔ گزشتہ رات اپنے ٹھیکیدار سرور کے ساتھ مومن پورہ روڈ باغبانپورہ میں شٹرنگ کا کام کررہا تھا کہ اس دوران اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث بری طرح جھلس کر موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ٹھیکیدار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی