مغل پورہ ، تیزرفتار کار انڈر پاس سے ٹکرا گئی، میاں بیوی اور دو بچے شدید زخمی

مغل پورہ ، تیزرفتار کار انڈر پاس سے ٹکرا گئی، میاں بیوی اور دو بچے شدید زخمی

لاہور(خبرنگار) مغل پورہ کے علاقہ میں واقع بیجنگ انڈر پاس میں تیزرفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر انڈر پاس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مغل پورہ بیجنگ انڈر پاس کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے باعث میاں بیوی اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایک بچے کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جبکہ میاں بیوی اور ایک بچے کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی