موٹروے پولیس سنٹرل زون کی جانب سے عوام الناس میں افطار پیکٹ تقسیم

موٹروے پولیس سنٹرل زون کی جانب سے عوام الناس میں افطار پیکٹ تقسیم

لاہور(خبرنگار) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس امجد جاوید سلیمی کی ہدایات پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں موٹرویز اورہائی ویز پر عوام الناس میں افطار پیکٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا۔ موٹروے پولیس افسران نے قومی شاہرات پر مسافروں میں افطاری کا سامان ، تحائف اور روڈ سیفٹی پیغامات پر مبنی خصوصی پمفلٹ تقسیم کئے،نیز دوران سفر روڈ سیفٹی کے اْصولوں کی پابندی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے افسران کو تاکید کی کہ دوران رمضان روڈ یوزرسے زیادہ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہایت شفقت اور عزت سے پیش آئیں اور کسی بھی صورت میں اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں تا ہم قانون کی پاسداری میں کوئی امتیاز روا نہ رکھیں۔اسی طرح افطاری کے اوقات میں حادثات کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے لہذا انتہائی ہوشیاری سے پیٹرولنگ کریں اور مکمل طور پر الرٹ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا قومی شاہرات پر تیز رفتاری کے رحجان کو ختم کرنے کیلئے سپیڈ چیکنگ سکواڈ بھی مستعدی سے اپنا کام کریں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔

مزید : علاقائی