نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں کوٹ حسن خان کے قریب نالی کلاں میں 17 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق،اصغر علی کا جواں سال بیٹا فخر زمان اپنے کھیتوں میں لگی بجلی کی موٹر پر نہانے کے لئے گیا ۔جب اس نے بجلی کی موٹر کو ہاتھ لگایا تو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اسے کرنٹ لگا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔