سندر ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 9سالہ بچہ جاں بحق،ڈرائیورر موقع سے فرار

سندر ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 9سالہ بچہ جاں بحق،ڈرائیورر موقع سے فرار

لاہور(خبرنگار) سندر کے علاقہ رائیونڈ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 9سالہ بچہ موقع پر دم توڑ گیا، پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔بتا یا گیا ہے کہ رائیونڈ روڈ پر 9سالہ شرون سٹرک عبور کر رہا تھا کہ دو سر ی جانب سے آ نے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کمسن بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ ورثا نے ڈرائیور کی گر فتاری نہ ہو نے پر لاش سٹرک پررکھ کر شدید احتجا جی مظاہر ہ کیا ،ایس پی کی انصاف کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی