نشتر کالونی :خاوند سے جھگڑا ہونے پر بیوی نے خود کو آگ لگا لی

نشتر کالونی :خاوند سے جھگڑا ہونے پر بیوی نے خود کو آگ لگا لی

لاہور(خبرنگار) نشترکالونی کے علاقہ میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہونے پر بیوی نے مبینہ طور پر تیل چھڑ ک کر خود کو آگ لگا لی۔ بتایا گیا ہے کہ کماہاں روڈ کی رہائشی شکیلہ بی بی کی ڈیڑھ سال قبل محمد شفیع نامی شخص سے شادی ہوئی۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان گھر کے خرچہ پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ رات جھگڑا ہونے پر شکیلہ نے دلبرداشتہ ہو کراپنے آپ پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ اسے تشویشناک حالت پر میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی