قصور، شارٹ سرکٹ سے ماڈل بازار میں آتشزدگی، 30 دکانیں جل کرراکھ

قصور، شارٹ سرکٹ سے ماڈل بازار میں آتشزدگی، 30 دکانیں جل کرراکھ

قصور(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کی طرف سے پرانا لاری اڈہ قصور میں بنائے گئے ماڈل بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے آناً فاناً تیس دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا عید کی آمد سے قبل دوکانوں میں لگنے والی آگ نے دوکانداروں کو معاشی طور پر تباہ کرکے رکھ دیا ریسکیوکے عملہ کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے آگ نے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جلا کر راکھ کر دیا بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی چلنے والے ماڈل بازار میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی تو اطلاع ملنے پر دوکانوں کے مالکان اور دیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے ریسکیو کا عملہ بروقت اطلاع دینے کے باوجود ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے آگ پھیل گئی اور اس نے ماڈل بازار کی تیس دوکانوں کو جلا کر راکھ کر دیا دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ریسکیو کا عملہ ایک تو تاخیر سے پہنچا اور دوسرا وہ صرف فائر برگیڈ کی ایک گاڑی ہی لیکر موقع پر آئے اگر زیادہ گاڑیاں فوری طور پر آجاتی تو آگ پر ناصرف قابوپایا جاسکتا تھا بلکہ بڑی حد تک ہونے والے نقصان کو بھی کم کیاجاسکتا تھا جلنے والی زیادہ تر دوکانیں گارمنٹس الیکٹرونکس وغیرہ کی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ عید کی وجہ سے دوکانداروں نے بڑے پیمانے پر سامان کا سٹاک کر رکھا تھا کیونکہ عید کے دنوں میں انہیں بڑی سطح پر فروخت کا یقین تھا مگر لگنے والی آگ نے انہیں کنگال کر کے رکھ دیا شہریوں کے مطابق شرمناک امر یہ ہے کہ دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایاجاسکا اور اس دوران انتظامیہ کے کسی افسریااہلکار نے موقع پر آنا مناسب نہیں سمجھا ۔

مزید : علاقائی