گوجرانوالہ: محکمہ مال کا سینئر کلرک رشوت لیتے ہوئے گرفتار

گوجرانوالہ: محکمہ مال کا سینئر کلرک رشوت لیتے ہوئے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) محکمہ مال کے ریکارڈ برانچ کا سینئر کلرک شہری سے رشوت لینے پر گرفتار،تفصیل کے مطابق شہری فلک شیر ولد غلام نبی ساکن ماڑی بھنڈراں ، تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے رہائشی نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو گزاری ۔کہ سائل نہایت غریب ، سادہ لوح انسان ہے اورمحنت مزدوری کرتا ہے۔سائل اپنی جائیداد کا ریکارڈ حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اس سلسلے میں وہ گوجرانوالہ محکمہ مال کے دفترریکارڈ برانچ میں گیا۔جہاں اس کا رابطہ ریکارڈ برانچ کے کلرک صادق علی سے ہوا۔ جس نے کہا کہ مجھے20 ہزار روپے بطور رشوت دو ، میں آپ کو مطلوبہ ریکارڈ دے دوں گا۔جس پر سائل کا مذکورہ کلرک سے سودا 15ہزار روپے میں طے پا گیا۔سائل ایک ایماندار شہری ہے اور ایک جائز کام کے لیے رشوت نہ دینا چاہتا ہے بلکہ ریڈ کروا نا چاہتا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سرکل آفیسر گوجرانوالہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ۔ جنہو ں نے نہایت رازداری سے بروقت کاروا ئی کرتے ہوئے ملزم کورنگے ہاتھوں پندرہ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے پورے ریجن میں اینٹی کرپشن کے آفیسران کوکرپٹ مافیا کے خلاف کمر بستہ ہو کرفوری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -