شیخوپورہ: پولیس کی من مانیاں ،شہری کو دکان سے حراست میں لے لیا

شیخوپورہ: پولیس کی من مانیاں ،شہری کو دکان سے حراست میں لے لیا

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)شیخوپورہ پولیس کی من مانیاں ،پولیس نے دوران گشت شہری کو اس کی دوکان سے حراست میں لے لیا اور بے قصور ہونے کا مزہ اس طرح چکھایا کہ ساری رات پولیس وین میں اسے حراساں اور تشدد کرنے کے بعد مبینہ رشوت لے کر چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری جو کہ اپنے میڈیکل سٹور پر ڈیوٹی کر رہا تھا اس کے چچا غلام شبیر جس کو محمد نعیم کے والد نے تقریبا دس سال پہلے عاق قطع تعلق کر دیا ہوا تھا کے عوض محمدنعیم کو پکڑا اور پولیس گاڑی میں ڈال کر ساری رات گاڑی میں گھمایا پولیس گشت کیا اور دوران گشت حراساں اور تشدد کرتے رہے اور بعد ازاں مبینہ رشوت لے کر چھوڑ دیا محمدنعیم نے پولیس سے جان چھڑوانے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ اس کے چچاکے خلاف کسی نے لین دین کی درخواست تھانہ سٹی بی ڈویثرن میں گزاری تھی جس میں اسے گرفتار کیا گیااور ساری رات گاڑی میں گھمانے پھرانے کے بعد پیسے لے کر چھوڑدیا گیا۔

مزید : علاقائی