عیدالفطر کی آمد، چوروں ڈاکوؤں کی لوٹ مار تیز، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

عیدالفطر کی آمد، چوروں ڈاکوؤں کی لوٹ مار تیز، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے عید کے قریب آتے ہی لوٹ مار تیز کردی ہے۔ مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقہ میں ناصر علی کے گھر میں ڈاکو گھس گئے اور اُس کی فیملی سے8لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھرمیں گھس کراُس کی فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ سمن آباد میں ڈاکوؤں نے نثار کے گھر میں گھس کر اُس کی فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ راوی روڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اشفاق سے6لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، گلبرگ میں ناصر اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حمید اور فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے سلیم اور فیملی سے4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے بلال سے3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، گلشن اقبال میں عرفان علی اور فیملی سے9لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ ساندہ میں ڈاکوؤں نے خالد اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، جوہرٹاؤن میں شوکت اور فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات چھین لئے۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن، غازی آباد، جوہرٹاؤن، رائے ونڈ، قلعہ گجر سنگھ اور گلبرگ سے کاریں جبکہ ملت پارک، ساندہ،فیکٹری ایریا، ہربنس پورہ، باغبانپورہ، مانگا منڈی، چوہنگ اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری وچھینی گئیں۔

مزید : علاقائی