سکھیکی: گاڑی سے 13کلو سے زائد چرس اور افیوئن برآمد، ملزم گرفتار

سکھیکی: گاڑی سے 13کلو سے زائد چرس اور افیوئن برآمد، ملزم گرفتار

سکھیکی(نمائندہ خصوصی) تھانہ سکھیکی پولیس کی نہر جھنگ برانچ کے قریب کارروائی، کار کے خفیہ خانوں سے 13 کلو سے زائد چرس اور افیوئن برآمد،2 ملزمان گرفتار۔مبینہ طور پر تھانہ سکھیکی پولیس نے پل نہر جھنگ برانچ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ موٹر وے انٹر چینج کی طرف سے آنے والی ایک کار کو روک کر چیک کیا تو کار میں سے 11کلو850گرام چرس جبکہ ایک کلو 200گرام افیون برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضہ میں لیکر سعد ولد اعجاز اور عثمان اسلم کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق ملزمان منشیات پشاور سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید : علاقائی