مشکل میں ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ دیں گے،حمزہ شہباز

مشکل میں ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ دیں گے،حمزہ شہباز

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب ہو گئی ہے اور قوم نے پی ٹی آئی کا اصل(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

چہرہ دیکھ لیا ، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے انٹرویو اور مشاورت کاعمل جاری ہے اور مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔عمران خان صوبے کے بعد پارٹی چلانے میں بھی نا اہل ہیں ، انتخابات کیلئے مکمل تیاری ہے اور اپنی پانچ سالہ کارکردگی کیساتھ میدان میں اتریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے رانا تنویر ، مجتبیٰ شجاع الرحمن،ریاض الحق، مجتبیٰ جمال ، اطہر ، ڈاکٹر افضل اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ انتخابی میدان سجنے والا ہے ،ایک طرف کارکردگی اور دوسر ی طرف انتشار ہے لیکن عوام کے ووٹوں کے ذریعے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال ملک کی خدمت کی ہے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے درست فیصلہ کریں گے ۔ اصولوں اور نظریات کی سیاست کے دعویداروں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں بند ربانٹ کر کے مستقبل کی سمت کا اشارہ دیدیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر