منیس گروپ کامیاب ہوکر مخالفین کو حلقہ سے بھاگنے پر مجبور کردیگا‘ آصف سعید

منیس گروپ کامیاب ہوکر مخالفین کو حلقہ سے بھاگنے پر مجبور کردیگا‘ آصف سعید

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) انتخابات میں کامیا ب ہوکر عوام کی خد مت کا سلسلہ اُسی جگہ سے شروع کیا جائے گا جس جگہ سے حکو مت (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کی مدت پوری ہو نے پر چھوڑ کر گئے ہیں۔ عوام کے ووٹ کی طاقت سے حلقہ این اے 165تحصیل میلسی ، حلقہ پی پی 235اور حلقہ پی پی 233سے منیس گروپ کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر مخالفین کو حلقہ سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہارسابق صوبائی وزیر لائیوسٹا ک پنجاب آصف سعید خان منیس اور سنیئر ضلعی وائس چئیر مین ضلع وہاڑی عاصم سعید خان منیس نے ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ کی معروف شخصیت نجی بینک کے منیجر چوہدری آفتاب اور چوہدری اطہر کی جانب سے اُن کے اعزاز میں دئیے گئے ایک افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرویز اصغر خان ماہنی ، ملک احمد فاروق کھوکھر ، روڈ انسپکٹر چوہدری محمد اطہر ، چوہدری آفتاب احمد ، صدر پریس کلب چوہدری مظفر سلطان کمبوہ، نواب احسن خان خاکوانی ، زاہد اقبال خا ن منیس ،حافظ محمد طارق ، چوہدری طارق رشید کمبوہ، اُسامہ خلیل خان ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ ، چوہدری سعید رزاق ، چوہدری ارشد کمبوہ، مطلوب بھٹہ چوہدری عبدالسیلم ایڈوکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

آصف سعید

مزید : ملتان صفحہ آخر