تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ملکی سیاسی صورتحال تبدیل ہونیکا امکان

تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد ملکی سیاسی صورتحال تبدیل ہونیکا امکان

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی طرف سے ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے کے بعد ملکی سیاسی صورتحال تبد یل ہونے کا امکا ن‘ قومی اسمبلی کی 190اور صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کی273نشستوں پر کھڑے ہونے والے امیدواروں کا اعلا ن کر دیا ہے جبکہ متعدد امید وار نا صرف پارٹی ٹکٹ لینے میں ناکام رہے بلکہ انہیں موزوں حلقے نہ ملنے کی وجہ سے انتخابی عمل سے باہر کر دیا گیا‘ ظفر اقبال وڑائچ ، رانا مسعود مجید خان ، اور میاں غوث محمدبھی نظر انداز حلقہ این اے 176اور حلقہ این اے 180 کے امیدواروں کے حوالے سے حتمی نام چند روز میں دوسری فہر ست میں ہونے کا امکا ن دوسری طرف اس بات کا قوی امکا ن ہے کہ تحریک انصاف کے جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دئیے گئے ہو سکتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے امید واروں کی بجائے پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) یا پھر آزاد امید واروں کو سپوٹ کریں اس تناظر میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور آزاد امید واروں کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر