نون خاندان میں اختلافات‘ رانا شاہ زیب این اے 159میں تحریک انصاف کے رانا قاسم کے مدمقابل

نون خاندان میں اختلافات‘ رانا شاہ زیب این اے 159میں تحریک انصاف کے رانا قاسم ...

شجاع آباد ( نمائندہ خصوصی) نون خاندان میں سیاسی اختلافات ‘رانا شاہ زیب(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

نون آج این اے 159 جلالپور پیروالا میں تحریک انصاف کے رانا قاسم نون کے مقابلہ میں کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔ نون خاندان کے سیاسی اختلافات کی وجہ شجاع آباد سے صوبائی حلقہ 221سے رانا سہیل نون کا رانا اعجاز نون کے مقابلہ میں الیکشن لڑنا ہے اور صوبائی حلقہ 222میں بھی رانا شاہ زیب نون کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔ اس کے علاوہ معروف صنعتکار حاجی اکرم بھی این اے 159جلالپور پیروالا اور صوبائی حلقہ 222میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ این اے 159 جلالپو پیروالا مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے دیوان ذوالقرنین او ر صوبائی حلقہ 222سے مہدی عباس لنگاہ اور صوبائی حلقہ 223سے نغمہ مشتاق آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور تحریک انصا ف سے این اے 159جلالپورپیروالا میں رانا قاسم نون صوبائی حلقہ 222 سے ملک غلام عباس کھاکھی، ملک محمد بخش لانگ اور لعل محمد جوئیہ نے کاغذات نامزدگی داخل کر ادیئے ہیں ۔ این اے 159جلالپور پیروالا میں مسلم لیگ (ن) کے پینل میں این اے کی نشست کیلئے دیوان ذوالقرنین کی بجائے قاسم نون کا مقابلہ کرنے کیلئے نغمہ مشتاق لانگ کو راضی کیا جا رہا ہے جس پر ذرائع نے بتایا کہ نغمہ مشتاق لانگ صوبائی حلقہ 223میں الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہی ہیں جس پر مہدی عباس خان لنگاہ کے بھائی کاظم خان لنگاہ کا نام این اے 159کا نام لیا جارہا ہے‘ فیصلہ آج ہونا ہے کہ این اے کی نشست پر کس کے کاغذات نامزدگی داخل ہوتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر