تحریک انصاف قیادت ٹکٹوں کی تقسیم کے غلط فیصلہ کا خمیازہ بھگتے گی ‘فرحت عباس لُنڈ
تونسہ شریف(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف تحصیل ڈیرہ غازیخان کے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
صدر اور پی پی 287 سے صوبائی امیدوار سردار فرحت عباس لُنڈ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت میرٹ پر فیصلے کریں نظریاتی کارکنوں اور عہدیداروں کو نظرانداز نہ کریں۔ یہ بات انہوں نے کاغذات نامزدگی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس سال بننے والے مقامی ایم پی اے کی کارکردگی زیرو رہی کوئی میگا پراجیکٹ سامنے نہیں تاہم ترقیاتی منصوبوں میں بھی کرپشن کی گئی یہ لوگ ق لیگ بعد میں ن لیگ اب پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہر قومی الیکشن لُنڈ قوم کا نعرہ لگا کر جیتنے کی کوشش کی گئی اب صورتحال یہ ہے کہ کھوسہ قوم کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے پر صلاح مشورے کئے جارہے ہیں یہ صرف اور صرف قوم لُنڈ کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا اگر پی ٹی آئی کی قیادت نے ٹکٹوں کی تقسیم میں غلط فیصلے کئے تو 25 جولائی کو قوم لُنڈ کا نوجوان اس فیصلے کو برداشت نہیں کرے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ایم پی اے کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تو علاقہ کی تقدیر بدل دیں گے بلا امتیاز تمام علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت شامل ہے شادن لُنڈ ہسپتال کو اپ گریڈ کریں گے۔ شادن لُنڈ میں گرلز ڈگری کالج اور دو بوائز کالج قائم کریں گے ۔