دریشک لغاری متحد ہوکر حلقہ کے عوام کی تقدیر بدلیں گے‘ جعفر لغاری

دریشک لغاری متحد ہوکر حلقہ کے عوام کی تقدیر بدلیں گے‘ جعفر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار ) لغاری گروپ کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ دریشک اور لغاری مل کرکے حلقہ کی عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔ عوام کی خدمت کے نام پر لوٹ مارکرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے تاریخی شکست دیں گے یہ بات سابق ممبر قومی اسمبلی محمدجعفر لغاری نے چیرمین بستی رندان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

سردار محمد اقبال خان ٹھمبر کی عیادت کرنے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر امیدوار منصور اختر لغاری‘ ملک محمد شاہد خان‘ ارشاد احمد لغاری‘ فاروق احمد لغاری‘ سید خرم شاہ بخاری ودیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جام پور کی عوام کی بہت زیادہ خدمت کہ جام پور کے لوگوں کو سیلاب سے محفوظ کرنے کیلئے بائی پاس کی تعمیر سے علاقہ محفوظ ہو گیا۔ لغاری خاندان متحد ہے ۔ اس خاندان میں دراڑ کی خبریں پیدا کرنے والوں کو ہرمقام پر ہمیشہ کی طرح رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ علاوہ ازیں سابق ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے ملک حضور بخش کی بہنوئی اور طالب حسین کھوکھر کے نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں انہوں نے لغاری ہاوس میں پارٹی کارکنان سے میٹنگ کی جس میں رفیق حسین حیدری۔ شمشیر حیدر ایڈوکیٹ۔ راول حسین۔ ملک فیض احمد لاکھ۔ غلام فرید خان چانڈیہ۔ حسین تبسم ۔امام بخش ڈھول۔ حسین فریدی کچھیلہ۔ احمد نوا ز خان راں ودیگر نے شرکت کی۔