تحریک انصاف کا ریٹائرڈ گھوڑوں سے الیکشن جیتنے کا خواب پورا نہیں ہوگا‘ شیر علی گورچانی
جام پور(نمائندہ خصوصی)عمران خان نوجوانوں کوتبدیلی کے خواب دکھاکرخود تبدیل ہوگئے،یوتھ کی دعویدارجماعت نے یوتھ اورخواتین اوراپنے کارکنوں کی بجائے نوے فیصدٹکٹیں لوٹوں کودیں ،پی ٹی آئی جن ریٹائرڈ گھوڑوں کے سہارے الیکشن جیتنے کاخواب دیکھ رہی ہے وہ کبھی بھی پورانہیں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
ہوگاسترسال پاکستان پرقابض لوٹے مافیا کایہ آخری الیکشن ہے ،ضلع راجن پور میں ن لیگ کلین سویپ کریگی۔ ان خیالات کااظہارسابق ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی خان گورچانی نے گزشتہ روزتحصیل جام پورسے ملنے والے وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ ن لیگ یوتھ کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور ن لیگ نے کسی لوٹے کو ٹکٹ دینے کی بجائے اپنی جماعت کے نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاہے۔اس موقع پر پرویز اقبال خان گورچانی،سرداررؤف خان گورچانی، سردارشیرازخان گورچانی، شیردل خان گورچانی، میاں ظہوراحمدخوجہ،ملک سجادحسین ببر،فاروق احمدگوپانگ، مرزافرحان سمیت دیگرشخصیات بھی موجود تھیں۔