ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم‘ تحریک انصاف لائرز ونگ کا قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ

ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم‘ تحریک انصاف لائرز ونگ کا قانونی جنگ لڑنے کا ...

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پارٹی کارکنوں کے بڑھتے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے نظریاتی اور جدوجہد کرنے والے کارکنوں میں شدید بے چینی کے بعد پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ نے پارٹی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا، پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل صدر محمد یونس خان خٹک ایڈووکیٹ نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ ممبران اور اہم پارٹی رہنماؤں کو فریق بنا کر الیکشن کمیشن چیف سردار رضا کو تحریری رٹ پٹیشن کی درخواست بھجوا دی۔ پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ نے کرپشن کی۔ ٹکٹوں کے خواہشمند افراد سے درخواستوں کے ساتھ تقریبا سات کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی۔ لیکن کرپٹ پارلیمانی بورڈ نے کپتان عمران خان کو معاملات سے غلط آگاہی رکھ کر ٹکٹوں کی بندر بانٹ کی جبکہ پارٹی کی طرف سے مقررہ وقت پر امیدواروں سے درخواست وصولی کے برعکس مقررہ تاریخ کے بعد پارٹی میں آنے والوں کو ٹکٹ دئیے۔ جہانگیر خان ترین، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عبدالعلیم خان، چوہدری سرور، محمد عارف علوی، محمد اسحاق خاکوانی، نعیم الحق رائے حسن نواز، شفقت محمود نے پارلیمانی بورڈ کے ممبر ہوتے ہوئے اقرباء پروروں اور ٹکٹوں کی بندر بانٹ کی۔ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ، سردار محمد خان لغاری، سردار جعفر خان لغاری، سردار نصر اللہ خان دریشک، فیصل آباد کا ساہی خاندان و دیگر پارٹی ٹکٹ لے اڑے۔ حق دار منہ تکتے رہ گئے۔ پارلیمانی بورڈ کو نااہل قرار دے کر پارٹی ٹکٹ منسوخ کئے جائیں۔ پارٹی ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کاروائی کرے۔ ہر درخواست دہندہ کو اس کی درخواست کے ساتھ وصول ممبر قومی اسمبلی سے ایک لاکھ، ممبر صوبائی اسمبلی سے پچاس ہزار روپے رقم بمعہ ایک کروڑ روپے ہرجانہ واپس کی جائے۔ محمد یونس خان خٹک نے کہا کہ کپتان عمران خان نے میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ امیدواروں کے خود انٹرویو کریں گے اور ٹکٹوں کا خود فیصلہ کریں گے۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ پارٹی ٹکٹ لوٹوں لٹیروں کو تقسیم ہونے سے ملک بھر میں پی ٹی آئی کے اندر ہیجانی کیفیت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ پارٹی چیئرمین عمران خان کے ویژن ’’نیا کرپشن سے پاک پاکستان‘‘ کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اس لئے ہم اصولوں کی سیاست اور عمران خان کے ویژن کو پی ٹی آئی کے ذریعے آگے لے کر چلیں گے۔ محمد یونس خان خٹک نے پارٹی سینئر رہنما محمد اکبر عطائی ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صحافیوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کو بھیجی گئی اپنی رٹ پٹیشن کی کاپیاں تقسیم کیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر