جاویداختر لُنڈ بھی ن لیگ کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل

جاویداختر لُنڈ بھی ن لیگ کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل

ملتان(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سے ن لیگ کی ایک اہم وکٹ گرادی۔ ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ کے سابق ممبر رکن صوبائی اسمبلی سردار جاوید اختر لُنڈ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ یہ اعلان سردار جاوید اختر لُنڈ نے گزشتہ روز (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی رہائشگاہ باب القریش ملتان میں ملاقات کے بعد کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سردار جاوید اختر لُنڈ کو پارٹی پرچم پہنایا اور تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا سردار جاوید اختر لُنڈ کی تحریک انصاف میں شمولیت سے تحریک انصاف کو تقویت ملے گی۔ اس موقع پر سردار سیف الدین خان کھوسہ بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر