میپکو :حامد سعید کاظمی‘تنویر گیلانی ‘ آصف رجوانہ‘عامر ڈوگر کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری

میپکو :حامد سعید کاظمی‘تنویر گیلانی ‘ آصف رجوانہ‘عامر ڈوگر کو کلیئرنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ریونیو دفاتر اتوار کے روز(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

بھی کھلے رہے۔ انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بجلی کی واجبات اور بقایاجات کی ادائیگی کر کے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ میپکو نے اتوار کے روز علامہ حامد سعید کاظمی ، مخدوم تنویر الحسن گیلانی، ملک آصف رفیق رجوانہ ، ملک عامر ڈوگر، عامر نذیر ، احسن نواز، طاہر الماس، رب نواز، عامر خان بادوزئی سمیت متعدد درخواست گزاروں کو کلیرنس سرٹیفکیٹ ، این او سی جاری کئے گئے۔ این او سی کلیرنس سرٹیفکیٹ آج 11 جون کو بھی جاری کئے جائیں گے۔