شب قدر آج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

شب قدر آج مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان سمیت ملک بھر میںآج شب قدر مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔ مساجد، مدارس، خانقاہوں (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

پر چراغاں کیاجائے گا اور رات بھر خصوصی عبادات کی جائیں گی ‘اس ضمن میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی قائم مساجد، مدارس، خانقاہوں پرآج بروز سوموار شب قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور مساجد و مدارس ، خانقاہوں پر چراغاں کیاجائے گا۔ علمائے کرام، خطباء شب قدر کے موقع پر روشنی ڈالیں گے اور رات بھر عبادات کی جائیں گی ‘اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر