آبی ماہرین کی سہ روزہ ورکشاپ‘ ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی 19جون کو ترکی روانہ ہونگے

آبی ماہرین کی سہ روزہ ورکشاپ‘ ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی 19جون کو ترکی روانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی جنوبی ایشیا کے(بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

آبی ماہرین کی تین روزہ ورکشاپ میں شرکت کیلئے 17 جون کو ترکی روانہ ہوں گے۔ برٹش کونسل اور برائیٹن یونیورسٹی کے باہمی اِشتراک سے اس ورکشاپ کا انعقاد تْرکی کے تاریخی شہر استنبول میں کیا گیا ہے جس میں جنوبی ایشیا کے آبی ماہرین شرکت کریں گے جن کے سفری اور قیام کے تمام تر اخراجات برٹش کونسل برداشت کرے گی۔ ورکشاپ کا مقصد جنوبی ایشیا میں صاف پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ممکنہ اقدامات اور پانی کے ماہرین کے درمیان تعاون کی راہ ہموار کرناہے۔ یاد رہے ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی حال ہی میں شہرۂ آفاق یونیورسٹی آف آکسفورڈ (برطانیہ) سے واٹر فلٹریشن میں پی ایچ ڈی کر کے وطن واپس لوٹے ہیں اور متعدد قومی اور بین الاقوامی جرائد میں اْنکے پانی سے متعلق ریسرچ پیپرز شائع ہو چْکے۔ ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔