بہاولپور کے 15حلقوں میں تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کے نام جاری

بہاولپور کے 15حلقوں میں تحریک انصاف کے کھلاڑیوں کے نام جاری

بہاول پور (بیور ور پورٹ)بہاول پور ضلع میں قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کے دس حلقوں میں الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے تین قومی اور پانچ صوبائی حلقوں کیلئے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نواب صلاح الدین عباسی کی اچانک جنوبی پنجاب صوبہ کی حمایت اور اپنی سیاسی جماعت (بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے باوجود اپنے حلقہ این اے 174سے اپنے بیٹے بہاول عباسی کیلئے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171سے چوہدری نعیم الدین وڑائچ،این اے173سے خدیجہ عامر یار وارن اور این اے 174سے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اوراسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 245سے ملک محمد اصغر جوئیہ،پی پی 246سے سید تحسین نواز گردیزی امیدوار ہونگے۔پی پی 251سے ملک جہانزیب وارن،253سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی اور پی پی 254سے مخدوم افتخار گیلانی تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 170،این اے 172جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 247،پی پی 248،پی پی 249،پی پی 250،پی پی 252سے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔این اے 170بہاولپور شہر سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے مسلم لیگ(ن) کو خیر باد کہہ کر جنوبی پنجاب صوبہ اتحاد کے سمیع اللہ چوہدری ،ق لیگ کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنیوالے ملک زاہد محمود چنڑ،اولمپئین سمیع اللہ خان،پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانیوالے سابق وفاقی وزیر فاروق اعظم ملک امیدوار ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر