سکندر بوسن کی متوقع شمولیت ‘تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج

سکندر بوسن کی متوقع شمولیت ‘تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج

ملتان ( سپیشل رپورٹر) سکندر بوسن کی پی ٹی آئی میں متوقع شمولیت کے خلاف یونین کونسل 92نواب پور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنوں نے گزشتہ روز فیض عام چوک (بقیہ نمبر66صفحہ12پر )

نواب پور روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت ملک عصمت،ملک رستم،ملک اے ڈی،رفیق کونسلر کر رہے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکا ء نے کہا کہ سکندربوسن پہلے ہی پی ٹی آئی کو دھوکہ دے چکے ہیں اور وہ اب اپنا اقتدار جاتا دیکھ کر پھر پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں جوہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔انھوں نے پارٹی قائد عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ایسے مفاد پرست سیاستدانوں کو پارٹی میں شامل نہ کیا جائے وگرنہ پارٹی کا عام ورکر پارٹی سے مایوس ہوکر اسے چھوڑنے پر مجبور ہوگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر